Homeخبریںگریک بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

گریک بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بارکلے کا انتخاب ششانک منوہر کی جگہ کیا گیا ہے جو اس سال کے شروع میں اس عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

گریک بارکلے 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں اور اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین منتخب ہوا۔ اس عہدے کیلئے جن لوگوں نے میری حمایت کی ان کا شکر گزار ہوں۔

نو منتخب چیئرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ کے تمام ممبران کیساتھ مل کر کھیل کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ کرکٹ کا مستقبل مزید روشن بنانے ہم آئی سی سی کے تمام 104 ممبروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز