Home انٹرنشنل بحیرہ اسود پر امریکہ کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینگے: روس

بحیرہ اسود پر امریکہ کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینگے: روس

0

ماسکو (ہمگام نیوز ) روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے اور روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوو نے روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تجاویز پیش کریں۔

جمعہ کو روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بحیرہ اسود کے اوپر امریکی سٹریٹجک ڈرونز کی پروازوں کی شدت میں اضافے کا اشارہ دیا گیا۔ یہ ڈرونز جاسوسی کرتے ہیں اور اعلیٰ درست نشانے والے ہتھیاروں کے اہداف کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ وہ ہتھیار ہیں جو مغربی ممالک یوکرین کو فراہم کرتے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں لکھا کہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کو اشتعال انگیزیوں کے فوری جواب کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یوکرینی تنازع میں شرکت

وزارت کے مطابق بحیرہ اسود پر امریکی سٹریٹیجک ڈرونز کی پرواز سے روسی فضائیہ کے ڈرونز کے ساتھ حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بیان میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ صورت حال کیف حکومت کے ساتھ ساتھ یوکرینی تنازعے میں امریکہ اور نیٹو ممالک کے بڑھتے ہوئے کردار کی تصدیق کر رہی ہے۔ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کی ذمہ داری نیٹو پر عائد ہوگی۔

بیان میں جزیرہ نما کریمیا کا ذکر نہیں کیا گیا جسے ماسکو نے 2014 میں یوکرین سے لے کر اپنے ساتھ ضم کر لیا تھا۔ لیکن یوکرین کی افواج اکثر کریمیا میں روسی فوجی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بناتی ہیں۔ ان میزائلوں میں مغربی ممالک کے فراہم کردہ میزائل بھی شامل ہوتے ہیں۔

ڈرونز کی جنگ

یوکرین کے ایک ڈرون نے جمعہ کو روس میں ایندھن کے گودام کو نشانہ بنایا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ ایک روسی علاقائی گورنر کے مطابق یہ حملہ سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔

وسطی روس میں تامبوف ریجن کے گورنر میکسم یگوروف نے ٹیلی گرام ایپ پر اطلاع دی کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:35 بجے ہوا۔ ایک چھوٹی سی آگ بھڑک اٹھی اور اسے قابو میں کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روسی وزارت دفاع نے رات کے وقت 25 یوکرینی ڈرونز کو روکنے کا اعلان کیا تاہم وزارت نے اپنے بیان میں تمبوف کے علاقے کا ذکر نہیں کیا۔

مغربی برائنسک کے علاقے میں گورنر الیگزینڈر بوگوموو نے بتایا کہ ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ لیکن اس ڈرون کے ٹکڑوں کے گرنے کے باعث ایک انتظامی عمارت کی چھت جزوی طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ الیگزینڈر بوگوماز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے کل رات صوبے کی فضائی حدود میں 6 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

Exit mobile version