Homeخبریںبخشان سراوان میں جھڑپ: رہائشی مکان شدید متاثر، آر پی جی اور...

بخشان سراوان میں جھڑپ: رہائشی مکان شدید متاثر، آر پی جی اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات

سراوان (ہمگام نیوز) موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سراوان کے علاقے بخشان میں ایک رہائشی مکان گزشتہ روز قابض ایرانی سکیورٹی اور فوجی اہلکاروں اور جبھہ مبارزین مردمی (’’عوامی مزاحمتی محاذ‘‘ )کے ارکان کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ کے دوران بری طرح متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، اتوار 13 ستمبر 2026 کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں رہائشی مکان کو پہنچنے والے شدید نقصان کی صورتحال سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے سینکڑوں اہلکار شریک تھے، جنہوں نے ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں کے علاوہ آر پی جی بھی استعمال کیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران رہائشی مکان پر آر پی جی کے متعدد گولے بھی داغے گئے، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

جھڑپ ہفتہ 12 ستمبر 2026 کو علی الصبح تقریباً 4 بجے بخشان کے علاقے میں شروع ہوئی اور تقریباً نو گھنٹے تک جاری رہی۔

’’عوامی مزاحمتی محاذ‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جھڑپ میں تنظیم کے چار ارکان ہلاک ہوئے، جبکہ مزید چھ افراد امدادی ٹیموں کی کارروائی کے بعد علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

تنظیم نے مزید دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں ایرانی سکیورٹی اور فوجی فورسز کے 9 اہلکار ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے قدس ہیڈکوارٹر نے اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت اور چار مسلح افراد کو ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

رہائشی علاقوں میں ہونے والی جھڑپ کے باعث شہری املاک کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ طور پر عام شہریوں کے متاثر ہونے کے بارے میں مزید معلومات کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز