Homeانٹرنشنلبرطانوی وزیرِ اعظم کی ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کی شدید...

برطانوی وزیرِ اعظم کی ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

لندن:(ہمگام نیوز) برطانوی حکومت نے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان حملوں کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ایران کی ان کارروائیوں کو “انتہائی غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر تنازع کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ سفارتی ذرائع سے کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہا ہے تاکہ خطے میں مزید بدامنی سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version