Homeخبریںبرطانیہ میں نئے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کے موقع پر 8 مئی...

برطانیہ میں نئے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کے موقع پر 8 مئی 2023 کو عام تعطیل کا اعلان

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی شاہ چارلس سوم کی رسم تاجپوشی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ رسم تاجپوشی 8 مئی کو ہوگی اور تاجپوشی سے متعلق جشن کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی۔

برطانوی حکومت نے ملکہ الزبتھ دوم کی 1953 میں کی گئی تاجپوشی کی حوالے سے کہا ہے ‘یہ موقع بھی برطانوی خاندانوں اور کمیونٹیز کے لیے باہم مل بیٹھنے اور جشن منانے کا موقع بنے گا۔’

73 سالہ شاہ چارلس سوم کی رسم تاجپوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے لندن میں ہو گی۔ تاجپوشی کی یہ رسم 900 سال سے اسی طرح چلی آرہی ہے۔ شاہ چارلس سوم کی اہلیہ 75 سالہ کامیلہ کو بھی اس موقع پر تاج پہنایا جائے گا۔

وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا ایک منفرد موقع ہو گا۔ اسی کی حیثیت تاریخی ہو گی۔ اس لیے میں ایک اجافی بنک ہالیڈے کے اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں۔

عام روایت یہی ہے کہ نئے بادشاہ یا ملکہ کی تاجپوشی میں کچھ وقت لیا جاتا ہے۔ یہ وقت کئی مہینوں پر محیط ہوتا ہے۔ اس کی وجہ پہلے والی ملکہ یا بادشاہ کی وفات کا سوگ منانے کا دورانیہ بھی ہوتا ہے اور نئی تاجپوشی کی تیاری بھی۔

بکنگھم پیلس کے مطابق ‘ تاجپوشی بادشاہت کی تاریخی روایات اور اس کے جدید کردار کی مظہر ہوگی۔ شاہ چارلس سوم ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے فوری بعد نئے بادشاہ بنا دیے گئے تھے، انہوں نے دولت مشترکہ کے ممبر ممالک بشمول آسٹریلیا، کینیڈا، اور نیوزی لینڈ کا بھی چارج سنبھالا۔

ان سے پہلے ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک برطانوی تخت پر موجود رہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 96 سال کی عمر میں 8 ستمبر کو ہوا تھا۔

 

Exit mobile version