ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبرطانیہ کے سینکڑوں ماہرین تعلیم کااسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ

برطانیہ کے سینکڑوں ماہرین تعلیم کااسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ

لندن (ہمگام نیوز)برطانیہ کے سینکڑوں ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مخالفت میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں گے۔’دی گارڈین‘ اخبار میں 72 تعلیمی اداروں کے 343 ماہرین تعلیم کے دستخط کے ساتھ یہ اعلان شائع ہوا ہے۔تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان ماہرین تعلیم نے کہا کہ وہ اپنی انفرادی حیثیت میں اسرائیلی کولیگز کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔دی گارڈین میں یہ اعلان پورے صفحے پر شائع ہے جسے ’فلسطینوں کے حقوق کے لیے برطانوی سکالز کے عہد‘ کا نام دیا گيا ہے۔اس اعلان میں کہا گیا ہے: ’ہم لوگ فلسطینی زمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے اور اس مسئلے کے ممکنہ حل کی اسرائیل مخالفت سے بہت پریشان ہیں۔ اس کے تحت انسانی حقوق کی ناقابل برداشت پامالی ہو رہی ہے اور اس سے فلسطین میں تمام شعبے کے افراد متاثر ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے تعلیمی اداروں سے ملنے والے دعوت ناموں کو قبول نہیں کریں گے اور ان کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا: ’ہم لوگ اس پر اس وقت تک قائم رہیں گے جب تک اسرائیل پوری طرح عالم قانون کو نہیں مانتا اور انسانی حقوق کے آفاقی اصول کا پاس نہیں رکھتا۔‘اس بائیکاٹ کے ترجمان اور لندن سکول آف اکانومکس کے جوناتھن روزین ہیڈ نے کہا کہ ’اسرائیل کی یونیورسٹیاں اسرائیل کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں اور فلسطینویں پر جبر و ظلم کے قالب ہیں۔‘خیال رہے کہ اس سے ایک ہفتے پہلے تقریبا 150 مصنفین اور فنکاروں نے ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کا ثقافتی بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے۔ان مصنفین کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے ’تنہا اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا متنازع اور تقسیم کرنے والا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز