ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے اور بالگتر میں فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمچاروں نے بالگتر سہاکی میں فورسزکیمپ پر حملہ کیا ،حملے کے وقت ایک فورسزگاڑی کیمپ سے باہر آرہی تھی تو سرمچاروں کا نشانہ بنی ، اس حملے میں فورسزکو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ آج ہی مشکے میں جھکی کے مقام پر فورسزقافلے پر حملہ کیا گیا جس میں ایک گاڑی کو نقصان اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز