ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںڈاکٹر مالک 2015 کے بعد بھی وزیر اعلیٰ رہیں گے، فوج کا...

ڈاکٹر مالک 2015 کے بعد بھی وزیر اعلیٰ رہیں گے، فوج کا فیصلہ

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے اس یقین کا اظہارکیا ہے کہ ڈاکٹر عبد المالک 2015ء کے بعد بھی بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان کام جاری رکھیں گے جب کہ اس فیصلے سے ان کے حریف اور (ن) لیگ بلوچستان کے صدر نواب ثنا اللہ زہری کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹرعبد المالک کے بلوچستان کی کٹھ پتلی اتحادی حکومت کے سربراہ کے طور پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ فوج سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ان کے کام پر اظہاراطمینان اوران کی تعریف کے بعد کیاگیا، اسٹیبلشمنٹ صوبے میں سیاسی استحکام کی واپسی کیلیے ڈاکٹر عبد المالک کے کردار کی معترف ہے۔ 2013ء کے نام نہاد عام انتخابات کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی نیشنل پارٹی اور محمود خان اچکزئی کی پختونخوا عوامی ملی پارٹی سے مل کر اتحادی حکومت تشکیل دی تھی اور اس وقت یہ فیصلہ کیاگیا تھا کہ نصف دور حکومت کے دوران وزیر اعلیٰ کا قلمدان نیشنل پارٹی کے پاس رہیگا جبکہ باقی دور حکومت میں یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس رہیگا۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثنا اللہ زہری کو یہ یقین تھاکہ 2015ء کے آخر تک یہ عہدہ انھیں مل جائیگا تاہم اب یہ دکھائی دیتا ہے کہ حالات ان کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اسٹیک ہولڈرز بلوچستان حکومت کے موجودہ سیٹ اپ میں تبدیلی نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز