بسیمہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے چیک پوائنٹس قائم کرلی ہیں۔
بلوچستان کے علاقے سوراب سے اطلاعات کے مطابق گدر کے قریب بڑی تعداد میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرلی ہے، جبکہ بسیمہ، پتک اور زیک کے مقامات پر بھی بڑی تعداد میں مسلح افراد موجود ہیں۔
بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے چیک پوائنٹس قائم کرتے ہوئے شاہراہوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق اس دوران مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ مذکورہ مقامات پر شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔
پولیس نے شہریوں کو مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ جھڑپوں کے دوران پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور اس سے قبل بھی ناکہ بندی اور قابض پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم آج کے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول ن
ہیں کی ہے۔


