شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں بسیمہ، پنجگور اور تربت میں قابض پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ ارکان پر مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
بسیمہ کے علاقے ساجد کے قریب گذشتہ روز گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے سے فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دو گاڑیاں بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں دو گھنٹوں سے زائد جھڑپیں جاری رہیں جبکہ بعدازاں فورسز کی کمک کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچے ہیں۔
پنجگور کے علاقے گوارگو میں بھی فورسز کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ روز اس وقت کیا گیا جب فورسز کی تین گاڑیاں علاقے سے گزر رہے تھے۔
حکام نے حملوں میں جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔
مزید برآں آج صبح تربت کے علاقے نودز میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” ارکان کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقے دیر تک فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
واقعے میں جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہ
یں ہوئی ہے۔


