یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان :بارشوں سے 13افراد جاں بحق،متعددگھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے

بلوچستان :بارشوں سے 13افراد جاں بحق،متعددگھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوہلو میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے درجنوں کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئی جس سے 3 افراد زخمی ہوئے۔ضلع شیرانی اور ہرنائی میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ زردالو تنگی میں پکنک پوائنٹ پر سیلابی ریلے میں بہہ کر 1 شخص ہلاک ہوگیا اس کے علاوہ خضدار میں بھی تیز بارشوں سے سڑکیں بہہ گئیں۔
دوسری جانب لسبیلہ اور اس کے اطراف میں بارشوں کے بعد کئی ندی نالوں میں طغیانی سے دارو ہوٹل نالے کے قریب بنائے جانے والے 20 گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص لاپتہ ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 12 افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ 1 شخص کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔طغیانی کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ شدید متاثرہوئے کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تمام گاڑیاں حب میں پھنس گئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز