دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںمستونگ :ٹریفک حادثات 24افراد زخمی 8 کی حالت تشویشناک 

مستونگ :ٹریفک حادثات 24افراد زخمی 8 کی حالت تشویشناک 

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مستونگ کے علاقے میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدا ٹرک ٹکرا گئے 20افراد زخمی8کی حا لت تشویشناک،تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے بد رنگ میں آر سی ڈی شا ہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹر ک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ الٹنے سے  20 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا, زخمیوں میں سے 8کی حا لت تشو یشناک بتائی جارہی ہے۔جبکہ مستونگ پشکرم پل کے قریب ویگن اور کار میں تصآدم کار پشکرم پل سے نیچے گرا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو غوث بخش ہسپتال پہنچا دیا۔حادثے میں چار افراد زخمی ھوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز