سوراب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سوراب مل شاہورائی کے مقام پر سڑک کنارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیں، جہاں انہیں شناخت کے لیے رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص دونوں افراد کو جانتا یا پہچانتا ہو تو شناخت میں مدد کے لیے سول ہسپتال سوراب سے رابطہ کرے۔
واضح رہے یہ بچے سمیت 7 ویں مسخ گولیوں سے چھلنی نعشیں ہیں ، جو برآمد ہوگئے ہیں ،اس سے پہلے خضدار فیروز آباد سے 3 تربت سے مغوی شخص کی نعش اور سنجاوی سے بھی لاپتہ پانچ سالہ بچے کی نعش کے باقیات ملے تھے جسے والدین نے کپڑوں اور چپلوں سے پہچان لیاتھا ۔


