چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں فائرنگ بم دھماکہ فورسز سمیت6افرادہلاک

بلوچستان میں فائرنگ بم دھماکہ فورسز سمیت6افرادہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کیچ کے علاقے دشت میں ایف سی کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، دو اہلکار ہلاک اور گاڈی تباہ ہوگئی۔ دشت سے آمدہ اطلاع کے مطابق تربت جانے والے ایف سی کے قافلے پر دشت پٹوک کے قریب مسلح افراد نے ریمورٹ کنٹرول بم کے زریعے حملہ کیا جس سے ایف سی کی ایک گاڈی بتاہ ہوگئی اس میں سوار دو اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔جبکہ کوہلو کے علاقہ بالا ڈھاکہ میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجہ میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی کو طبی امداد دینے کہ بعدتشویشناک حالت ملتان ریفر کر دیا گیا۔درنثاء لورالائی کے علاقے چمالنگ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دو افراد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چمالنگ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔جیسے ہسپتال پہنچا یا جا رہاتھا ۔راستے میں دم توڑ گیا اس طرح چمالنگ میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگیا ۔ جبکہ بارکھان صدر بارزار میں موجود دکان سٹی ٹیلرز پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ۔دکان بند ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔دکان میں رکھے ہوئے سامان کو نقصان۔بازار کے پرائیویٹ پہرہ داروں کی حملہ آوروں پرجوابی فائرنگ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب۔ایس ایچ او محمد ظفرعباس موقع پر پہنچ گئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز