سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں قیامت خیز گرمی سورج آگ اگلنے لگا ۔

بلوچستان میں قیامت خیز گرمی سورج آگ اگلنے لگا ۔

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) صحبت پور و تمپ کے گرد ونواح میں قیامت خیز گرمی سورج آگ اگلنے لگا ۔صحبت پوردرجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کیا گیا ۔ کاروبار زندگی مفلوج ۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور اور اس کے گرد و نواح ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ صبح سے لیکر سارا دن سورج آگ برساتا رہا ہے جس کی وجہ سے بھٹوں میں کام کرنے والے کئی مزدور روزانہ بے ہوش ہورہے ہیں ۔ شدید گرمی اور لو چلنے کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔ بازار اور سڑکیں سنسان اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔اس کے علاوہ برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ برف ناپید برف کے منہ مانگے دام وصول کئے جاتے ہیں تاکہ ہم شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بد دستور جاری صحبت پور سمیت دیگر علاقوں کے لوگ گرمی سے بچنے کیلئے سرد علاقوں کا رخ کر رہے ہیں اس وقت 50فیصد آبادی سرد علاقوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں ۔مزید سکولوں کی گرمی کی تعطیلات کے انتظار میں ہیں ۔ صحبت پور کے شہریوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سخت گرمیو ں کے دنوں میں لوگوں پر رحم کریں اور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کریں ۔ تمپ کلاہو میں سورج کی تپش سے کجھور کے باغات جھلس گئے۔ تمپ اور نواحی علاقوں میں پڑنے والی شدید لو کے ساتھ گرم ہواؤں کا سلسلہ ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہے جس کے سبب انسا نوں کے علاوہ چرند پرند اور دیگر جاندارمشکلات کا شکار ہیں ۔تمپ کے نواحی علاقے کلاہو میں سخت لو اور گرم ہواؤں کے چلنے سے تقریبادو درجن سے زیادہ کھجور کی درختیں جھلس کرناکارہ ہوگئیں جس سے کھیت مالکان کو لاکھو ں کے خسارے کاسامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز