پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںبلوچستان میں مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان

بلوچستان میں مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) چین کے سرمایہ کاروں نے  بلوچستان میں معدنیات، زراعت، ماہی گیری اور دیگر شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں نے یہ اعلان کوئٹہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر کیا۔

اجلاس میں چینی صوبے ہنا کے ڈپٹی گورنر ہی باوژنگ  ڈاکٹر عبدالمالک سمیت صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری سے پورے خطے پر مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔

 "اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری بلوچسان ناصر چھٹہ نے چینی وفد کو گوادر پورٹ اور چین کے اشتراک سے شروع کئے گئے دیگر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اور ضلع میں پانچ ہزار ایکڑ اراضی ایکسپورٹ پروموشن زون کے حوالے کی گئی ہے اور گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ گوادر پورٹ کو ایم ایٹ سے منسلک کرنے کے لیے ’’ایسٹ بے ایکسپریس وے‘‘ کے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔‘‘

ینی صوبے ہناو کے ڈپٹی گورنر ہی باوژنگ نے اجلاس کے موقع پر چینی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ سازگار حالات حکومت کی موثر حمکت عملی کی عکاسی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا، ’’چینی سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں تیل و گیس، معدنیات، زراعت، انجینئرنگ کی صنعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ حکومت یہاں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات اور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ بلوچستان میں چین کی نئی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔‘‘

چینی وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں حکومت چینی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے بھر پور معاونت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز