کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مکران کے مختلف علاقوں سے 4 نعشیں برآمد ،
ففصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم کینال (DR2-3R) سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،جس کی شناخت سلمان ولد لیاقت سکنہ کھڈان کے نام سے ہوا ہے ۔
اس طرح تربت دشت سے دوسری لاش برآمد
پولیس کے مطابق دشت کوھک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تربت سے ایک ہی دن تیسری نعش ناصرآباد کے علاقے سے ملی جس کے جیب میں موجود کووڈ 19 کے کارڈ سے ان کی شناخت بدل خان کے نام سے ہو ا ہے ، جب کہ کارڈ پر درج شناختی کارڈ نمبر آواران جھاؤ کا ہے ۔
چوتھی نعش کی اطلاع بلنگو سے ملی ہے جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
پانچوں نعش پنجگور نوانو ندی سے گزشتہ روز ملی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے ،
نعش کی شناخت سلمان بنگلزئی ولد عبد الغنی بنگلزئی کے نام سے ہواتھا۔
دریں اثناء بولان مرکزی شاہراہ بالاناڑی میں مسلح ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ سے کوچ ڈرائیور جانبحق ایک مسافر زخمی ہوا،
جانبحق اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔
مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ آرہی تھی ۔


