Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی طالب علموں کے مستقبل کیلئے امید کی ایک...

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی طالب علموں کے مستقبل کیلئے امید کی ایک کرن ہے: BSAC

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈی جی خان زون کا جنرل باڈی اجلاس۔ اظہر بلوچ صدر اور آصف بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
حلف برداری تقریب یکم جنوری بخاری میرج ہال میں منعقد کی جائیگی۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈیرہ غازی خان زون کا جنرل باڈی اجلاس زونل صدر بلخ شیر کی صدارت منعقد کیا گیا۔اجلاس کے مہمان خاص چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر ڈاکٹر جانباز مری تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی طالب علموں کے مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے جو اپنی شب و روز کی کاوشوں سے بلوچ طالب علموں کی تربیت کر رہی ہے۔اس کے علاوہ تنظیم ہر پلیٹ فارم پر طالب علموں کے حقوق اور ان کو در پیش مسائل کے حوالے سے آواز اٹھا رہی ہے۔ہماری روشن اور تابناک مستقبل ایک مضبوط اور جدوجہد سے بھری تنظیم کاری پرمنعصر ہے۔ اس لئے ہم پربھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ ہم طالب علموں کی توانا آواز بن کر مستقبل کے مقاصد کو حاصل کر سکیں۔
رہنماؤں نے مزید کہاکہ معاشرے اس وقت ترقی کر تے ہیں جب ان کے نوجوان علم و عمل کو اپنی زندگی کا اہم ہتھیار تصور کرتے ہوئے وہاں علم و ادب کی محفلیں سجاتے ہیں اور نوجوانوں کو علم و ادب کی طرف راغب کرکے انہیں تربیت فراہم کرتے ہیں۔آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شعوری تعلیم حاصل کرکے اپنے معاشرے کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔
مرکزی رہنماؤں نے ڈیرہ غازی خان زون کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تنظیمی دوستوں نے اپنے شب و روز کی جدوجہد سے تنظیم کو فعال بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔آج یہ ان نوجوانوں کی محنت کی ثمر ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے پلیٹ ٖفارم پر ڈیرہ غازی خان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بلوچ طالب کو یکجاء کرتے ہوئے ان کی تربیت کر رہے ہیں۔
اجلاس کے آخر میں سابقہ کابینہ کو تحلیل کرکے نئی کابینہ تشکیل دی گئی جسمیں اظہر بلوچ صدر،اویس بلوچ نائب صدر،آصف بلوچ جنرل سیکرٹری،سجاد بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ اعجاز بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے۔آخرمیں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زون کی تقریب حلف برداری یکم جنوری بروز منگل دن 1 بجے بخاری میرج ہال نزد غازی یونیورسٹی میں منعقد کی جائیگی جس میں مختلف طبقہ ء فکر کے لوگ خطاب کرینگے۔

Exit mobile version