Homeخبریںبلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ 4664 دن...

بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ 4664 دن ہوگئے

احتجاجی کیمپ میں متحدہ عرب امارات سے جبری لاپتہ راشد حسين کی والدہ اور لاپتہ کفایت اللہ لانگو کی بیوی کرن سمیت لواحقین موجود رہے، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کیا
اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں سیاسی اور سماجی کارکنان عابد حسین، اللہ بخش ، علی نواز اور دیگر نے کیمپ میں اظہار یکجہتی کی
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ظلم اور ناانصافیوں کی بھینٹ چڑھے ان جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، محکوم اور مظلوم بلوچ قوم کی عزت نفس کی بحالی اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے یہ پر امن جدوجہد جاری رہے گا،
بلوچ قوم جبر کے سائے پل رہے ہیں، اور اس جبر کے خلاف پر امن مزاحمت کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے لواحقین اس طویل جدوجہد میں تنظیم کے ساتھ ہیں، میڈیا کو ایک بار پھر یاد دلاتے ہیں کہ وہ ہمارے طویل اور مستقل پر امن جدوجہد کو کوریج دیں تاکہ ظلم کا رستہ روکا جا سکے،
بلوچ قوم کی ظلم کے خلاف جدوجہد کی ایک طویل داستان ہے، جس طرح قوموں کے جدوجہد کی ایک لمبی تاریخ ہوتی ہے، محکوم اور مظلوم نے کبھی ظالم کے ظلم کا ساتھ نہیں دیا بلکہ اپنے بقاء کیلئے جدوجہد کیا اور آج تک کرتے آ رہے ہیں –

Exit mobile version