Homeخبریںبلوچ شاعرہ حبیبہ پیرجان سمیت دو اور بلوچ فرزند بازیاب

بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرجان سمیت دو اور بلوچ فرزند بازیاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے نیول کالونی سے قابض پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرجان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ـ
دوسری جانب غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق بلوچی زبان کے شاعر اور گلوکار اشرف رضا بھی کراچی سے بازیاب ہوگئے ہیں ـ
دریں اثنا جبری گمشدہ بلوچ نوجوان فیاض علی کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے ہیں تاہم دوسری جانب کیچ کے علاقے ھوشاپ سے چند دن پہلے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدہ بلوچ خاتون نورجان تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ـ
نورجان کی بازیابی کے لیئے کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مظاہروں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے ـ

Exit mobile version