Homeخبریںخاران: بلوچستان سے خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کل احتجاج کیا...

خاران: بلوچستان سے خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا: آل پارٹیز کا مشترکہ اعلان

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہوشاب سے نورجہان بلوچ کراچی سے بلوچ آرٹسٹ حبیبہ پیرجان اور بلوچستان بھر سے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کل خاران میں احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز اتوار شام 5 بجے بلوچستان بھر سے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف سول سوسائٹی خاران، بلوچستان نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی، نیشنل پارٹی، خاران وکلاء بار، بی ایس او پجار، بی ایس او اور بلوچ ویمین فارم کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر خاران میں شہید نواب اکبر بگٹی سٹیڈیم سے پریس کلب تک پرامن احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا جائے گا۔

مذکورہ جماعتوں کی طرف سے تمام مکاتب فکر سے درخواست کی گئی ہے کہ اس احتجاج میں شرکت کریں۔

Exit mobile version