کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ کل جمعہ کے دن شام چھ بجے مشکے گجلی میں پاکستان فوج کی چوکی پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ جواب میں حواس باختہ ہوکر قابض فوج نے عام آبادی کی طرف مارٹر برسائے۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع خضدار کیے علاقے گریشہ میں ایک گروہ بی ایل ایف کے نام پر عام لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ ان فون کالوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ کارستانیاں ریاستی کارندوں کی ہیں،قابض پاکستانی ریاست تمام حربوں کو آزمانے پر ناکامی کے بعد بلوچ عوام کو مختلف طریقوں سے حراسان کرنے کے ساتھ بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوششوں میں ہے۔ بلوچ قوم نے حب الوطنی ، جذبہ آزادی اور شعور کے ساتھ اس تحریک کو آگے بڑھایا ہے، اب قابض کو اپنی گرفت بر قرار ناممکن دیکھائی دے رہا ہے۔ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں آئے دن بلوچ عوام کی بد احترامی، وسائل کی لوٹ مار اور بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں نے بلوچ قوم میں آزادی کے جذبہ کو مزید تقویت بخشی ہے، جو اپنی منزل تک پہنچ کر ہی رہے گی


