Homeخبریںتربت:پاکستانی فوجی مظالم کی پردہ پوشی: انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

تربت:پاکستانی فوجی مظالم کی پردہ پوشی: انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

تربت( ہمگام نیوز) تربت سمیت ضلع کیچ میں پاکستانی اداروں کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ۔ گزشتہ دو مہینوں سے تربت سمیت ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ہے تاکہ علاقے میں فوجی بربریت  اور مظالم عالمی سطح پر سامنے آنے سے روکا جاسکے ۔تربت میں دو سال قبل نجی موبائل کمپنیوں نے انٹر کی سہولت پہنچانے کے لیئے فورجی سروس کا آغاز کیا تھا جس کا دائرہ بعدازاں تربت شہر سے پورے ضلع تک پھیلا یاگیا تاہم پاکستانی اداروں نے پہلے تمپ اور مند میں انٹر نیٹ سروس بند کی اور بعدازاں پورے ضلع میں یہ سہولت بند کردی گئی جس سے گزشتہ دو مہینوں سے ضلع کیچ میں انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ میں انٹر سروس کی بندش کا سبب قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے علاقے میں غیر اعلانیہ فوجی بربریت، اغواء، مسخ لاشوں کی برآمدگی اور کو سوشل میڈیا کے زریعے سامنے لانے سے روکنا ہے ۔واضح ہوکہ سیاسی کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا کے زریعے پاکستانی کی مظالم آشکار کرنے کا ایک بھر پورسلسلہ شروع کیاگیا تھا جس کی وجہ سے ان اداروں میں سخت سراسیمگی پھیل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز