شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر کے روز کوئٹہ سریاب کلی بنگلزئی میں خمیسہ نامی ریاستی مخبر پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوئے ،یہ حملہ اس کے لیے وارننگ ہے کہ وہ اپنی کرتوتوں سے باز آجائے اور آزادی پسندوں کی تعاقب اور مخبری سے گریز کرے۔کل رات کیچ کے علاقے پیدارک میں میران ولد عزیز کے یونین پر سرمچاروں نے حملہ کیا جس سے ان کو نقصان پہنچا،ریاستی ایجنٹ سرکاری پشت پناہی میں یونین لگا کر عوام سے ٹیکس لیتے ہیں اور آزادی پسندوں کی مخبری کرکے ریاستی آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ایسے عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے ایسے تمام عناصر جو قومی جہد آزادی کے خلاف سرگرم ہیں وہ نشانے پر ہیں.

جبکہ بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز تمپ میں فورسز کے کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد فورسز نے سول آبادی پرمارٹر گولوں سے حملہ کر دیا اور نقصان پہنچایا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز