چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںبلوچ یکجہتی کمیٹی نے کل 12 بجے بروری بائی پاس پر دھرنا...

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کل 12 بجے بروری بائی پاس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا

شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اعلامیہ مطابق بی وائی سی شال کی جانب سے کل ایک بار پھر پرامن مزاحمتی دھرنا دیا جائے گا۔ جب تک ریاستی ظلم و جبر جاری رہے گا اور بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رکن بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ سمیت تمام جبری گمشدہ اور گرفتار سیاسی کارکنوں کی باحفاظت بازیابی نہیں ہو جاتی، بلوچ قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم بلوچ قوم کے ہر باشعور فرد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، اسکالرز، علما، تاجر برادری، خواتین، مزدوروں اور بچوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ،کہ وہ کل بروز سوموار صبح 12 بجے بروری بائی پاس پہنچ جائیں کیوں کہ قومی مزاحمت ہی ہماری بقا کی ضمانت ہے، اور ظلم کے خلاف خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز