چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںبلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما ديگر کی بازیابی کیلے مختلف شہروں...

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما ديگر کی بازیابی کیلے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری عمران بلوچ سمیت دیگر لاپتہ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کےبعد حب چوکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے پر پولیس کی تشدد، مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ، عمران بلوچ سمیت متعدد مظاہرین پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس تشدد سے خواتین سمیت 15 کے قریب مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

شال میں مظاہرین پر فائرنگ و تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف تربت میں آج دوسرے روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہا جبکہ مظاہرین مرکزی چوک پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

خاران میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر طاقت کے استعمال اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے اغواء نما گرفتاری کیخلاف دوسرے روز بھی تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہے ۔

اس طرح بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج تیسرے روز بھی قلات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، بازار اور کاروباری مراکز بند رکھے گئے ،شہر میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز سلسل دو دن سے معطل ہے ۔

 بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد کیخلاف چاغی ،نوشکی میں ہڑتال جاری رہا ، آج دوسرے روز بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء پنجگور میں دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

خاران بی وائی سی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال کے مطابق ریاستی فسطائیت کے خلاف خاران میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

کل چوتھی مرتبہ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر ریاستی فورسز اور ڈیتھ سکواڈز نے مل کر عوام پر براہ راست فائرنگ، شیلینگ دھماکے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ریاستی فسطائیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شال میں عارضی طور پر مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا تاکہ عوام کو مزید نقصان نہ پہنچے، بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے آنے والے لائحہ عمل کا اعلان بہت جلد کرے گی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بارہا یہ کہہ چکی ہے کہ ریاست کے ان جیسے حربوں سے اب بلوچ خاموش ہونے والا نہیں۔ ریاستی ظلم و بربریت میں جتنی تیزی لائی جائے گی، اس کے خلاف جدوجہد اور بھی تیز ہوتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز