ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلیدہ: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں خاتون سمیت دو بلوچ فرزند شہید

بلیدہ: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں خاتون سمیت دو بلوچ فرزند شہید

بلیدہ(ہمگام نیوز) بلیدہ الندور میں قابض پاکستانی فورسز کا ایک گھر پر حملہ ، فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2افراد شہید ،5افرادحراست بعد لاپتہ،گھر کومکمل نذر آتش کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو  قابض پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ الندور میں ایک گھر پر حملہ کرکے چادرو چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا۔خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گھر میں موجود افرادپر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت2افراد شہید ہوگئے جبکہ دو خاتوں زخمی ہوگئی جس میں ایک خاتون بی بی فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئیں ۔فورسز نے اسی گھر سے اور گردو نواح سے 5افراد کو مکمل حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔شہید خاتون کی شناخت فاطمہ جبکہ شہید مرد کی شناخت عبدالخالق کے ناموں سے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق حراست بعد لاپتہ کئے گئے 5افراد میں ایک کی شناخت برکت کے نام سے ہوگئی ہے جو فورسز کی فائرنگ سے زخمی بھی ہے ۔ ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز