Homeخبریںبلیدہ: ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کے گھر پر راکٹ حملہ، 2 ہلاک،...

بلیدہ: ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کے گھر پر راکٹ حملہ، 2 ہلاک، 2 زخمی

بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ، الندور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈیتھ اسکواڈ سے وابستہ افراد کے ٹھکانے کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور، اور عائشہ بنت لعل محمد ہلاک ہوگئے، جبکہ شیہک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور، زخمی ہوئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے بلوچستان میں ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ کہا جاتا ہے، سے تھا۔

بلوچستان میں ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ کی اصطلاح ایسے مسلح گروہوں کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ جنہیں ریاستی حمایت حاصل ہونے اور سیاسی کارکنوں، بلوچ قوم پرستوں حلقوں سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز