کیچ (ہمگام نیوز): ضلع کیچ کے علاقے سامی، بلوچی بازار میں گزشتہ شب ایک خاتون اور اس کی کمسن بچی کو قابض پاکستانی فورسز اور ان کے مبینہ مقامی معاون گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قابض پاکستانی فورسز کے ہمراہ مسلح افراد نے رات کے وقت ایک گھر میں داخل ہو کر حانی لطیف نامی خاتون، ان کے شوہر علی جان اور کمسن بچی عائشہ کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم بعد ازاں خاتون اور بچی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ خاندان کو ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ خاندان اور مقامی افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔ خاندان کی جانب سے حانی لطیف اور کمسن عائشہ کے بارے میں معلومات اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق حانی لطیف اور ان کی کمسن بچی عائشہ کے بارے میں واقعے کے بعد سے کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آسکی۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں کس مقام پر منتقل کیا گیا
ہے ۔


