Homeانٹرنشنلبلینکن کے دورے کے دوران چین میں پیش رفت کی توقع نہیں...

بلینکن کے دورے کے دوران چین میں پیش رفت کی توقع نہیں ‘‘

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے اس دورے کے دوران، امریکہ کو چین کے ساتھ تعلقات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

رائٹرز کے مطابق، انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے اس وقت اہم سفارتی موقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ ہو گا۔

سلیوان نے ٹوکیو میں پریس بریفنگ کے دوران کہا، جہاں وہ جاپان، جنوبی کوریا اور فلپائن کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، کہ بلینکن اپنے دورہ چین کے دوران امریکی پالیسی کی وضاحت کریں گے جس کے مطابق ان کا ملک دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ کو روکنے کے لیے “فعال سفارت کاری” پر عمل پیرا ہے۔

بلینکن 18-19 جون کو بیجنگ جائیں گے۔ مودی رواں ماہ کی 22 تاریخ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

Exit mobile version