Homeخبریںبمبور میں جاری فوجی آپریشن کے دوران قابض فورسز کو نقصان پہنچایا۔...

بمبور میں جاری فوجی آپریشن کے دوران قابض فورسز کو نقصان پہنچایا۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاہان کے علاقے بمبور، تراتانی اور مضافاتی علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہا گزشتہ روز سے دشمن فوج کے اہلکار سینکڑوں کی تعداد میں بھاری زمینی سازو سامان کے علاوہ فضائی تیاری کے ساتھ مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز دس بجے کے قریب قابض فورسز نے اپنے آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے بی ایل اے کے کیمپ تک لایا جہاں فوج کے سپیشل فورسز نے فضائی کمک کے ہمراہ کیمپ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، جس کے رد عمل میں ہمارے سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کرکے نا صرف فورسز کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا، بلکہ اس جھڑپ کے دوران فورسز کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا قابض ریاست بمبور اور گردونواح میں پائی جانے والی قدرتی تیل کی لوٹ مار کیلئے مذکورہ علاقے کو مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کیلئے محفوظ پناگاہ بنانا چاہتی ہے، اس امر میں دشمن فوج جارحیت کے ذریعے 70 کی دہائی سے ناکام کوششیں کررہی ہے۔ قابض کی ایماء پر یہاں لوٹ مار کی نیت رکھنے والے تمام مقامی یا غیر مقامی کمپنیوں کو پہلے سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔

ترجمان آزاد بلوچ کہا ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے پرویز مشرف کی فوجی آمریت کے دور سے لیکر آج تک مذکورہ علاقوں میں قومی وسائل کی دفاع کیلئے ایسے کئی فوجی آپریشنز کے خلاف شدت کے ساتھ مزاحمت کی ہے، اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس روایت کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز