پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے علاقے پروم گیشتی سے گذشتہ روز قابض پاکستانی فورسز اور مقامی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے دو بلوچ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اور جبری حراست میں ان کے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں ہیں.
تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ نے جبری حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے ۔
جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت حمید ولد مرید اور محمد رحیم ولد قادر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی میڈیا کے مطابق انہیں حراست میں اس وقت لیا گیا جب وہ باغات میں کام کر رہے تھے.


