Homeخبریںبندر عباس جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

بندر عباس جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

بندرعباس( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 6 مارچ کو فجر کے وقت بندر عباس جیل میں قید مزید دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔

 ان بلوچ شہریوں کی شناخت “حمید شاہوزہی بیداللہ ساکن زاہدان اور “بہرام بہزادی ولد پیری ساکن رمشک ہے ۔ان شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزامات منشیات فروشی سے متعلق ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق حمید تقریباً تین سال سے بندر عباس جیل میں قید تھے ۔

 واضح رہے کہ حمید اور بہرام کے ساتھ ایک اور بلوچ قیدی امین جاوشیری (پیدائشی نام محمد) جس کی عمر 30 سال تھی، کو بھی اسی الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

Exit mobile version