Homeخبریںبنگلہ دیش میں بارش کے باعث روہنگیا مہاجر کیمپس تباہ ہوگئے

بنگلہ دیش میں بارش کے باعث روہنگیا مہاجر کیمپس تباہ ہوگئے

ڈھاکہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جنوبی بنگلہ دیش میں کئی دنوں سے جاری بارش کے باعث روہنگیا مہاجر کیمپس تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپس تباہ ہونے کے بعد ہزاروں متاثرین کو ان کے رشتہ داروں کی پناہ گاہوں یا مشترکہ شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کا کہنا تھا کہ بدھ کی دوپہر تک چوبیس گھنٹے کے دوران ضلع کاکس بازار میں واقع کیمپس میں 11.8 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جہاں 8 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین مقیم ہیں۔

Exit mobile version