Homeخبریںلسبیلہ میں خاتون کو زہر دے کر قتل کرنے والے نامزد ملزمان...

لسبیلہ میں خاتون کو زہر دے کر قتل کرنے والے نامزد ملزمان گرفتار

وندر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں خاتون کو زہر دیکر قتل کرنے والے دو نامزد ملزمان کو وندر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وندر کے زرعی علاقے کے ایک زرعی فارم میں رہاہشی زرعی فارم کے ہاریوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو مبینہ طور پر کھانے میں زہر ڈال کر قتل کرنے میں ملوث دو روپوش نامزد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان جن کے نام محمد صالح غلام فاروق اور انور علی ولد ابراہیم ہیں اور دونوں نواب شاہ حال وندر کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

وندر پولیس تھانہ کے انچارچ سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ نے علاقے میں ان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوۓ حراست میں لے لیا اور ان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version