Homeخبریںبنگلہ دیش میں کشتی پر جاری شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی...

بنگلہ دیش میں کشتی پر جاری شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جاں بحق ایک درجن ۔

ڈھاکہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں کشتی پر جاری شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جاں بحق ایک درجن ہوگئے ہیں.

پولیس افسر فرید حسین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دولہن کے گھر کی طرف جانے والے افراد کی کشتی شبگنج میں دریائے پدما کے کنارے پہنچی۔ پولیس افیسر نے کہا ہماری معلومات کے مطابق 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور کئی افراد کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا.

فائر سروس کے عہدیدار مہرالاسلام کا کہنا تھا کہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان زخمیوں میں دلہا بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے سالانہ سیکڑوں افراد انتقال کر جاتے ہیں اور 2016 میں آسمانی بجلی گرنے کو قدرتی آفت قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 2016 میں صرف مئی میں 200 سے زائد افرادہلاک ہوئے تھے اور ایک دن میں 82 افراد دم توڑ گئے تھے۔

Exit mobile version