بولان ( ہمگام نیوز ) نیو پولیس لائن ڈھاڈر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جانبحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر نیو پولیس لائن کے قریب عدالتی پیشی سے واپسی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صدر ولد واحد بخش ابڑو اور دلبر خان ولد منظور احمد ابڑو سکنہ پیر تیار غازی کو شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صدر ولد واحد بخش جاں بحق ہو گیا ۔ دلبر کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سبی منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید کاروائی ڈھاڈر پولیس کر رہی ہے ـ


