Homeخبریںبولان : مارگٹ چلڑی سیاہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ

بولان : مارگٹ چلڑی سیاہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ

بولان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان میں چلڑی سیاہ کے مقام پر پاکستانی فوج پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل دوپہر کے وقت بولان کے علاقے ہوکڑ دفعہ چلڑی سیاہ میں پاکستانی فوج کے گاڈیوں اور ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں قابض فوج کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان ہوا پہنچے کا خدشہ ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ معمول کے گشت پر تھے علاقائی زرائع نے مزید کہا مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے سے زائد تک جاری رہا.

واضع رہے کہ ماضی میں قابض پاکستانی فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آذادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کئے گئے ہیں لیکن اب تک اس حملے کی زمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔

Exit mobile version