Homeخبریںبولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد...

بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کیئے گئے بیان میں بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران مرکزی صدر پروفیسر ظاہر خان  سینئر  نائب صدر ڈاکٹر خان بابر نائب صدر پروفیسر اچکزی جنرل سیکرٹری  ڈاکٹر صمد گچکی جوائنٹ سیکرٹری بیزن بلوچ ڈپٹی سیکرٹری ظہور شاہ فنانس سیکرٹری عاشق حسین پریس سیکرٹری خلیل بلوچ کو آرڈینیشن سیکرٹری ڈاکٹر عارف اور سیکرٹری فیمیل فیکلٹی ڈاکٹر رخسانہ کاسی  کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ  وہ اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے ادارے میں بہتری لانے کی کوششں کرکے BMC کو ملک کے اولین کالجوں کے صف میں لا ئینگے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج بولان میڈیکل کالج کے اساتذہ مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں اور کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں BDF امید کرتا ھے کہ BMTA کی نو منتخب کابینہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرنے کے ساتھ  ساتھ لاپتہ  ڈاکٹر دین جان بلوچ اور اکبر مری  کی بازیابی اور شہید ڈاکٹرز کے لواحقین کے مسائل حل کرنے میں  فحال  کردار ادا کرینگے۔

Exit mobile version