پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںبولان میڈیکل کالج کے نئے سیشن کے کلاسز میں تاخیر، طلباء کا...

بولان میڈیکل کالج کے نئے سیشن کے کلاسز میں تاخیر، طلباء کا احتجاج

 کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بولان میڈیکل کالج کے زیر تعلیم طلباءکا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بولان میڈیکل کالج کے زیر تعلیم طلباءنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نئے سیشن کے کلاسیز کی تاخیر کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے پریس کانفرنس کرے گورنمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہماراقیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائے جوکہ دسمبر 2014میں انٹری ٹیسٹ ہونے کے باوجود اب تک کلاسیز کا شروع نہ ہونا پرنسپل بی ایم سی کی نا اہلی کی سوا کچھ نہیں۔ پراسپیکٹس میں تبدیلی لاکر اپنے انا پر ستی کا ثبوت دیکر کورٹ مین بی ایم سی کے نمائندوں کا غیر حاضری دنیا طلباءکے ساتھ سراسر مذاق ہے۔ ہم گورنمنٹ آف بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد ہمارے کلاسز شروع کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کالج میں اپنی غیر حاضریاں کم کرکے طلباءوطلبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز