شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبولان میں سیکورٹی فورسز پر حملے اورایک مخبر کو ہلاک کیا ۔بی...

بولان میں سیکورٹی فورسز پر حملے اورایک مخبر کو ہلاک کیا ۔بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے بولان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور مستونگ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات انہوں نے منگل کی رات نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جیئند بلوچ نے کہا کہ بولان کے علاقے میں ہمارے سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2ہلاک ہوگئے ۔ترجمان نے کہا کہ مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں خفیہ ادارے کے اہلکار اصغر لہڑی کو ہلاک کیا گیا جو کافی عرصے سے بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم عمل تھا اور خاص کر جوہان آپریشن میں فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ تھا ہم بے ضمیر اور زرخرید بلوچوں کو عبرتناک موت سے دوچار کردیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ ریاست کی جانب سے پرامن بلوچستان کا فارمولا بلوچ نسل کشی کے دوران پیش کرنا بلوچ قوم کے ساتھ سنگین مذاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے جو ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے بلوچستان کی آزادی تک پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری جدوجہد بلوچستان سے فورسز کے مکمل انخلاء اور بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز