یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبی این ایم نے چودہ اگست کو پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال...

بی این ایم نے چودہ اگست کو پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز آئی جی ایف سی کی کوئٹہ میں پریس بریفنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ جہد آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لیے اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے روز اول سے اسٹیبلشمنٹ کا وطیرہ رہے ہیں،ریاست کی ملٹری وکٹھ پتلی حکومت کا پرامن بلوچستان کے تحت ہزاروں بلوچ فرزندوں کا اغوا،سینکڑوں کی شہادت درجنوں قصبوں پہ بمباری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔مرکزی ترجمان نے کہ کہا کہ بلوچ جہد آزادی کو چند افراد اور اسے بے اثر کرنے کے دعویٰ دراصل کٹھ پتلی حکومت اپنی ساکھ بچانے اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوششیں میں ہیں۔بلوچوں کی جد وجہد آزادی اور مظالم کی حقیقت کو چھپانے کیلئے بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ نے مقامی میڈیا کو اپنے ماتحت اور عالمی میڈیا کو یہاں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جا ری ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچ خالصتا اپنی آزادی کی جہد اپنے بازو طاقت پر انحصار کر کے لڑ رہی ہے ،ریاست افغانستان و ہندوستان کی ایجنسیوں کا نام لے کر خود کو بلوچ نسل کشی و عالمی جنگی قوانین سے مبرا نہیں کر اسکتی۔آج بلوچ قوم باہمی اتحاد و اتفاق سے دشمن کی ہر چال کا مقابلہ کر نے کے لیے تیار ہے۔ آواران آپریشن اور کئی گاؤں کا محاصرہ چوتھے ہفتے میں بھی جاری ہے ۔ آج آواران کولواہ کے ایک اور گاؤں کرکی میں چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور چار نہتے بلوچ دوست محمد ولد دلبود، سرور ولد بارات، صمد ولد دوست محمداور مامل ولد عبدالکریم کو اغوا کیا گیا۔ 8 اگست کو جھاؤ منادو میں آپریشن میں 5 بلوچ فرزندوں کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں سے جمال ولد باران کی لاش آج جھاؤ لنداری کور سے ملی ہے۔غرض یہ بربریت بلوچستان کے طول و عرض میں جاری ہے۔ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان مظالم پر خاموشی توڑ کر انتہائی اقدام اُٹھائیں۔ مرکزی ترجمان نے قوم سے اپیل کی کہ14 اگست کے سیاہ دن جب دنیا میں غیر فطری ریاست کا نقشہ وجود میں آیا، اس روز پوری قوم بی این ایف کے ہڑتال کی کال پہیہ جام و شٹر ڈاؤن کو کامیاب بنا کر قابض ریاست سے بھرپور نفرت کا اظہار کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز