کوئٹہ(ہمگام نیوز) گذشتہ روز سے بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں جاری پاکستان آرمی نے بربریت میں تیزی لائی گئی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے آج گندابف اور گمبتی میں ہیلی کاپٹروں کے زریعے بڑی تعداد میں فوجی اتار کر غربوغ، بزگر،سانگان، جالڑی، مارواڑ ، ہرجائی اور مارگٹ میں بڑے پیمانے کی آپریشن شروع کردی ہے ، اور تازہ ترین اطلاع کے مطابق کئی علاقوں میں شیلنگ سے کئی بلوچ فرزندوں کی شہادت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بولان و ہرنائی کے علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پہ پاکستانی فضائیہ کی شدید بمباری سے کئی گھر مسمار ہوئیں اور کئی مقامات پہ زمینی افواج نے بھی پیش قدمی کرتے ہوئے بلوچ مالداروں اور زمین داروں کی فصلوں اور گھروں کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی ، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستان آرمی کی بربریت سے کئی بلوچ فرزند شہید ہوئیں وہی درجنوں بلوچ خواتین و بچوں کو بھی اغواء کیا گیا ۔


