Homeخبریںوندر میں پاکستانی فورسز کا آپریشن، چار افراد ہلاک

وندر میں پاکستانی فورسز کا آپریشن، چار افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاکستانی فورسز کی ایک کارروائی میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس علاقے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

اس اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

آزاد ذرائع سے تاحال ان افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت اور کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز