سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںبولان کے علاقے مچھ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے...

بولان کے علاقے مچھ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں 5 کان کن بہہ گئے۔

بولان ( ہمگام نیوز) بولان میں مچھ کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ 5 کان کنوں کو بہا کر لےگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ایک کان کن کو زخمی حالت میں بچالیا جب کہ ایک کان کن نے ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لی ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ ندی میں ڈوبنے والے دیگر تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، نالے ابل پڑے، تیزہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز