Homeخبریںبولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری...

بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے

بولان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن بولان کے علاقے بوک، کمان، بزگر، گنبدی اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں کیا گیا ہے۔ آپریشن میں پاکستانی فوج کی بھاری زمینی نفری کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

فوجی جارحیت کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Exit mobile version