Homeخبریںبھاگ میں فورسز کیمپ پر ڈرون، بولان میں فوجی قافلے پر حملہ،...

بھاگ میں فورسز کیمپ پر ڈرون، بولان میں فوجی قافلے پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک ۔ بی آر جی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے ‘عامر ایئرو گارڈینز نے بھاگ میں فوج اور پولیس کے مشترکہ کیمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا اور بولان میں فوجی قافلے پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ڈرون یونٹ کے سرمچاروں نے آج صبح آٹھ بجے کے وقت بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ شہر میں واقع قابض پاکستانی فوج اور پولیس کے مشترکہ کیمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے 1 اہلکار ہلاک اور 1 اہلکار شدید زخمی ہوگئی۔

ترجمان نے کہاکہ آج صبح 10 بجے کے وقت بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کو راکٹوں اور بڑے جدید ہتھیاروں سے گھات لگا کر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فوجی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہی

ں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز