کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد قلات زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہوا ۔اجلاس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر شاہ میر بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر،زونل سابقہ کارکردگی رپورٹ،تنظیمی امور،تنقیدی نشست،علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس عظیم بلوچ شہداءکی ےاد میں دومنٹ کی خاموشی سے شروع کیا گیا ،اجلاس سے بی ایس او آزاد کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست مختلف محاذوں پر بلوچ قومی تحریک کو ختم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔بلوچ سرزمین پر اپنی جارحانہ پالیسیوں میں تیزی لاتے ہوئے اپنی گماشتوں کے زریعے تحریک کو غلط رنگ دینے کیلئے منفی پروپیگنڈوں کا سہارہ لے رہی ہے۔ بلوچ نوجوانوں کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور جہد آزادی کی قوت کو کمزور کرنے کیلئے خضدار،قلات،مستونگ،ڈیرہ بگٹی و کوہلو سمیت بلوچستان کی مختلف علاقوں میں پرائیوٹ و نام نہاد امن فورسز تشکیل دے کر بلوچ نسل کشی میں وسعت لائی جارہی ہے۔رہنماﺅں نے کہا کہ بی ایس او آزاد ایک جمہوری و پر امن طلباءتنظیم کی حیثیت سے نوجوانوں کو شعوری طور پر بیدار کرکے قومی سیاست میں ایک جز کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پورا کررہی ہے،ریاست بی ایس او آزاد کی سیاسی سرگرمیوں سے خوفزدہ ہوکر نوجوانوں کے لئے سیاست کی راہوں کو مسدود کرنے کیلئے بی ایس او آزاد کو کالعدم قرار دے چکی ہے مگر ریاستی تمام سازشوں کے باوجود بی ایس او آزاد بلوچ قومی تحریک میں نوجوانوں کی سیاسی تعلیم پر زور دیتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کیلئے پرامن زرائع کو استعمال کرتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے۔رہنماﺅں نے علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے پر بحث مباحثہ کرتے ہوئے کہا پاکستان چین کے ساتھ بلوچ سرزمین میں وسائل کو سستے داموں میں بیچنے کیلئے کھربوں ڈالر کی معاہدات پر دستخط کر چکاہے اور انہی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان چائنا کی کمک کے ساتھ بلوچستان میں فوجی کاروائیوں میں تیزی لارہی ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو انکی آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جاچکا ہے ،ہزاروں افراد کو جبری طور پر لاپتہ و شہید کیا جاچکا ہے اورکئی کمسن بچوں و بلوچ خواتین کو طاقت کا نشانہ بناکر شہیدو زخمی کیا جاچکا ہے۔ بلوچ سیاسی کارکنان کو دوران حراست شہید کرکے انہیں جعلی مقابلوں میں دہشتگرد ظاہر کرکے انکی مسخ شدہ لاشوں کو پھینک رہی ہے لیکن ریاستی طاقت بلوچ قوم اور بلوچ سیاسی کارکنان کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکے بلکہ روز بروز بلوچ قومی تحریک کی شدت میں اضافہ ہورہی ہے۔بی ایس او آزاد کے رہنماﺅں نے کہا کہ کے کارکنان کو چاہےے کہ وہ اپنی تنظیمی سرگرمیو ں میں تیزی لاکر سیاسی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تاکہ آنے والے مشکلات کاعلمی و شعوری بنیادوں پر مقابلہ کرسکیں۔ اجلاس میں تمام ایجنڈوں پر بحث مباحثہ کے بعد سابقہ کابینہ تحلیل کرکے نئی زونل کابینہ تشکیل دی گئی۔


