شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تنظیمی ترجمان ’’...

بی ایس او آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تنظیمی ترجمان ’’ سگار’’ کا نیا شمارہ شائع ۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تنظیمی ترجمان سگار کا نیا شمارہ شائع کیا گیا ہے، کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیمی ترجمان سگار کی اشاعت بی ایس او آزاد کی حقیقی مقصد کی ترویج ہے جو کہ گزشتہ سالوں سے بانجھ کی سیاست کی نظر ہوکر رہ چکی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سے قبل سگار کا شمارہ تنظیم کے اندرونی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شائع کیا گیا تھا جبکہ حالیہ شمارہ ایک ایسے وقت میں شائع کیا جارہا ہے جب تنظیم کے اندرونی مسائل اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں اور تنظیم کے حقیقی زون اور کارکنان اپنی زمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے فعال انداز میں تنظیم کی حقیقی بنیادوں کو مضبوط کررہے ہیں۔جاری اعلامیے میں بلوچ عوام سے اپیل کیا گیا کہ وہ تنظیم کی ترجمان سگار اور دیگر تعلیمی مواد کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنے اندر علمی بحث کو فروغ دیں اور بی ایس او آزاد کے بطور ادارہ تعمیر کے لیئے کارکنان کے ساتھ مل کر اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز