سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نےفورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری...

بی ایل ایف نےفورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے پیر کے روز ضلع کیچ میں تمپ آزیان فوجی چیک پوسٹ کے مورچہ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ 21 مئی کو ضلع کیچ کے علاقے مند اسپی کہن میں سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ بابو یعقوب کے کارندوں کی ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار کارندوں حملہ کیا، جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ کل رات گیارہ بجے تمپ آسیاباد میں آرمی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو جانی مالی نقصان پہنچایا۔گہرام بلوچ نے مزیدکہا کہ 19 مئی کو کیچ ہی کے علاقے ہیرونک میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی حفاظت پر معمور فوجی گشتی گاڑیوں پر گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کو بسیمہ کے علاقے راغے میں تنکی کے مقام پر ریاستی مخبر میوہ خان ولد پالاک سکنہ دالبندین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ سرمچاروں نے اُسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اُس نے مزاحمت کی اور مقابلے میں سرمچاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔وہ کئی فوجی آپریشنوں میں پاکستانی فوج کے ہمراہ تھا اور آزادی پسندوں کی مخبری میں مصروف تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز